نئی دہلی،5؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات میں ان کے قافلے پر حملے کے لیے آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگوں نے انجام دیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے کارکنوں نے مجھ پر پتھر مارا۔یہ آر ایس ایس اور مودی کی سیاست کا طریقہ ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ جنہوں نے حملہ کیا ہے وہ مذمت کس طرح کریں گے؟۔راہل گاندھی کو جمعہ کو سیلاب متاثرہ گجرات میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا جہاں نام نہاد بی جے پی کے حامیوں نے ان کی گاڑی پر ایک اینٹ پھینکی اور سیاہ جھنڈے دکھائے جس کے بعد وہ ایک گھر میں اپنے خطاب کو چھوٹا کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر حملہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں نے کیا۔یہ ان کا اور وزیر اعظم مودی کا سیاست کرنے کا طریقہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ان لوگوں کی طرف سے کیا گیا تھا تو وہ اس کی مذمت کیوں کریں گے۔سینئر کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے بھی گاندھی پر حملے کو منظم سازش قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرف سے منظم حملہ تھا۔